Posts

سلی sully

سلی (فلم) 15 جنوری 2009 کی یخ بستہ دوپہر کو ہونے والے ایک واقعہ سے متعلق ہے جب یو ایس ائیر ویز کی پرواز 1549 کے انجن سے پرندوں کا ایک جھنڈ ٹکرا جاتا ہے ا جس کے نتیجہ میں جہاز کے دونوں انجن کام چھوڑ دیتے ہیں۔ اس پرواز پر عملے کے علاوہ 155 مسافر سوار تھے۔ جہاز کے کپتان سلن برگر سے کہا گیا کہ وہ نزدیک ترین دو میں سے کسی ایک ائرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتا ہے لیکن کپتان نے جہاز کی صورت حال دیکھتے ہوئے اسے ناممکن خیال کیا اور جہاز کو نیویارک کے دریائے ہڈسن میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ جہاز نہ صرف بخیریت ہڈسن کے برفیلے پانیوں پر اتر گیا بلکہ اس عمل میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سب 155 مسافر اور عملے کے تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکال لیے گئے۔ ہر طرف اس واقعہ کی دھوم مچ گئی اور کپتان کی بے انتہا تحسین کی گئی۔ کپتان سلن برگر، "سلی"، کو ایک عوامی ہیرو کے ملک گیر حیثیت حاصل ہو گئی۔ تاہم نیشنل ٹرانسپورٹ و سیفٹی بورڈ اس واقعہ اور اس کی جزئیات کے متعلق مزید اطمینان کے لیے انکوائری کا حکم دیتا ہے۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دریا میں اترنے کا فیصلہ واقعی آخری حل ہی تھا یا پائلٹ کی غلطی یا غلط انداز...

دو عظیم انسان

والش،پیکارڈ  چیلنجر ڈیپ مہم (1960ء) «« سب سے بڑے بحر کے فرش کو چھونے والے دو عظیم شخص »» 23 جنوری1960ء کی وہ ایک تاریخی صبح تھی جب 08:23پر ہزاروں لیٹر پٹرول بھرنے کے بعد ایک بہت بڑی آبدوز ٹ...

عقاب

Image
عقاب eagle عقاب کی بہت سی اقسام ہے ضروری نہیں سب میں مماثلت ہو یہ امریکہ ، یورپ ، ایشیا میں پایا جاتا ہے 60 سے زائد اقسام پائی جاتی ہے ۔ ‏ ”‏بہترین حالات کے تحت سنہری عقاب (‏عقیلہ کیرساٹوس‏)‏ پونے دو میل کی بلندی سے خرگوش کی معمولی سی حرکت کو بھی دیکھ سکتا ہے،‏“‏ دی گینیز بُک آف اینیمل ریکارڈز بیان کرتی ہے۔‏ دیگر کا اندازہ ہے کہ عقاب اس سے بھی زیادہ دُور سے دیکھ سکتا ہے!‏ سنہری عقاب کی دو بڑی بڑی آنکھیں ہوتی ہیں جو سر کا بیشتر حصہ گھیرے ہوتی ہیں۔‏ بُک آف برٹش برڈز بیان کرتی ہے کہ سنہری عقاب کی آنکھیں،‏ ”‏درحقیقت کافی زیادہ بڑی ہوتی ہیں مگر وہ اُسکی پرواز کی راہ میں حائل نہیں ہوتیں۔‏“‏ مزیدبرآں،‏ عقاب کی آنکھ میں روشنی حاصل کرنے والے خلیے ہماری نسبت پانچ گُنا زیادہ ہوتے ہیں،‏ بعض میں تو ہمارے 200000 خلیوں کے مقابلے میں فی مربع ملی‌میٹر 1000000 مخروطے ہوتے ہیں۔‏ عملاً ہر حساسہ نیورون سے جڑا ہوتا ہے۔‏ نتیجتاً عقاب کی عصب‌بصری میں جو آنکھ سے دماغ کو پیغام پہنچاتی ہے،‏ انسانوں کی نسبت دو گُنا زیادہ بافتے ہوتے ہیں۔‏ یہ مخلوق رنگ کی بھی خوب پہچان کر سکتی ہے!‏ یوں کہہ لیجئے کہ دیگر پرندوں...

میرے الفاظ

Image
کچھ اپنے الفاظ آپکی نظر کرتا ہوں

غازی علم الدین شہید

Image
غازی علم دین شہید 3 دسمبر 1908ء کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم قریبی مسجد سے حاصل کی اور پھر اپنے آبائی پیشےلکڑی کے کام میں کرنے لگے ۔ لاہور کے ایک ناشر راج پال نے بدنام زمانہ کتاب شائع کی۔ جس پر مسلمانوں میں سخت اضطراب پیدا ہو گیا۔ مسلمان رہنماؤں نے انگریز حکومت سے اس دل آزار کتاب کو ضبط کرانے اور ناشر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔مجسٹریٹ نے ناشر کو صرف چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ جس کے خلاف مجرم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی جہاں جسٹس دلیپ سنگھ مسیح نے اس کو رہا کر دیا۔ لاہور کے ایک غازی خدابخش نے 24 ستمبر 1928ء کو اس گستاخ کو اس کی دکان پر نشانہ بنایا تاہم یہ بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگيا۔ غازی خدابخش کو گرفتاری کے بعد 7 سال کی سزاسنائی گئی۔ افغانستان کے ایک غازی عبدالعزیز نے لاہور آکر اس شاتم رسول کی دکان کا رخ کیا مگر یہ بدبخت دکان میں موجود نہیں تھا اس کی جگہ اس کا دوست سوامی ستیانند موجود تھا۔ غازی عبد العزیز نے غلط فہمی میں اس کو راج پال سمجھ کر اس پر حملہ کر کے ایک ہی وار میں اس کا کام تمام کر دیا۔ غازی عبد العزیزکو حکومت وقت نے چودہ سال کی سزا سنائی۔ راج پال ان حملوں کے...

انجان لوگ

Image
کچھ اپنے الفاظ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اچھے لگے تو بتا دیجئے گا ،، شکریہ

برمودا تکون

Image
برمودا تکون، بحر اوقیانوس میں واقع ایک مقام کو کہا جاتا ہے۔ اس مقام سے وابستہ چند داستانیں ایسی ہیں کہ جن کے باعث اس کو شیطانی تکون بھی کہا گیا ہے۔ ان داستانوں میں انسانوں کا غائب ہوجانا اور بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا جیسے غیر معمولی اور مافوق الفطرت واقعات شامل ہیں۔ ان مافوق الفطرت داستانوں (یا واقعات) کی تفسیر کے لیے جو کوششیں کی گئی ہیں ان میں بھی اکثر غیر معمولی اور مسلمہ سائنسی اصولوں سے ہٹ کر ایسی ہیں کہ جن کے لیے کم از کم موجودہ سائنس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملتا۔ ان تفاسیر میں طبیعیات کے قوانین کا معلق و غیر مؤثر ہو جانا اور ان واقعات میں بیرون ارضی حیات کا ملوث ہونا جیسے خیالات اور تفکرات بھی پائے جاتے ہیں۔ ان گمشدکی کے واقعات میں سے خاصے یا تقریباًًًً تمام ہی ایسے ہیں کہ جن کے ساتھ ایک معما کی خصوصیت وابستہ ہو چکی ہے اور ان کو انسانی عمل دخل سے بالا پیش آنے والے حوادث کی حیثیت دی جاتی ہے۔ بہت سی دستاویزات ایسی ہیں کہ جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ برمودا ٹرائی اینگل کو تاریخی اعتبار سے ملاحوں کے لیے ایک اسطورہ یا افسانوی مقام کی سی حیثیت حاصل رہی ہے۔ بعد میں آہستہ آہستہ مختلف ...