چی گویرا
چی گویرا ( Ernesto Guevara) ارجنٹائن کا انقلابی لیڈر تھا۔ چی عرفیت ہے۔ وہ 14 مئی، 1928ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوا۔ بچپن سے دمہ کا مریض ہونے کے باوجود وہ ایک بہترین ایتھلیٹ تھا اور کتابوں کا اتنا شوقین کے 3000 کتابیں پڑھ ڈالی چی بنیادی طور پر میڈیکل کا طالب علم تھا، تعلیمی کیرئر کے دوران ہی اس کے اندر سیاحت کا شوق پیدا ہوا اور 1950ء سے لیکر 1953ء تک اس نے جنوبی امریکہ کا تین دفعہ سفر کیا پھر دوسرا سفر اس نے 1951ء میں موٹر سائیکل پر طے کیا۔ جو تقریباً دگنا لمبا یعنی8000 کلومیٹر تھا۔ تیسرا سفر اس نے 1953ء میں کیا– تینوں بار اس نے متعدد ممالک جیسے چلی، پیرو، ایکواڈور، کولمبیا، وینیزویلا، پانامہ، برازیل، بولیویا اور کیوبا کراس کیے۔ اس سفر کے دوران چی کے مشاہدے میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا، اس نے بہت سے چھوٹے شہر،قصبے،گاؤں دیکھے جن کی حالت ِزار بیان کرنے کے قابل نہ تھی۔ جنوبی امریکا اس وقت کٹھ پتلی حکمرانوں کے زیر تسلط ہے اور ان کی آڑ میں سرمایہ داری نظام یہاں جڑ پکڑ رہا ہے، جس کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ امریکا بہادر خود ہے۔ وہ اچھی طرح جانتا تھا کہ یہ دونوں یعنی سرمایہ دارانہ نظام اور اس...